حیدرآباد ۔ 14 جون (سیاست نیوز) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے علاوہ دیگر طبی کورسیس میںداخلوں سے متعلق (نیٹ یوجی) کے نتائج جاری کردیا ہے جس میں تلنگانہ کے طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کنچانی گیانت رگھورام ریڈی نے 715 مارکس کے ساتھ آل انڈیا سطح پر 15 واں رینک حاصل کیا ہے۔ جاگرتی بوڈیڈو نے 710 مارکس کے ساتھ 49 واں رینک حاصل کیا ہے۔ تاملناڈو کے پربھنجن اور آندھراپردیش کے بوراورون چکرورتی نے 720 میں سے 720 مارکس حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا سطح پر پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ تلنگانہ کی طالبات لکشمی رشمیتا گنڈی کوٹا نے 52 واں رینک حاصل کیا ہے۔ گیلڈا پراچی نے 65 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ورون ریڈی کو 105 اور کے پریتم سدھارتھ کو 299، ساتھ ہی ایل مدھو بالاجی کو 445 واں رینک حاصل ہوا ہے۔ اس سال ریاست تلنگانہ سے جملہ 42,654 طلبہ نے نیٹ کوالیفائی کیا ہے۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت تقریباً 14 ہزار زیادہ طلبہ کوالیفائی ہوئے۔ آندھراپردیش سے 42,836 طلبہ نے کوالیفائی کیا ہے۔ اس سال نیٹ یو جی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 56.21 فیصد ہے۔ جملہ 20,38,596 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جس میں 11,45,976 طلبہ کوالیفائی ہوئے۔ سب سے زیادہ ریاست اترپردیش سے 1,39,961 امیدوار کوالیفائی ہوئے۔ جملہ 11,56,618 لڑکیوں نے امتحان تحریر کیا، جن میں 6,55,599 لڑکیوں نے کوالیفائی کیا ہے۔ اس طرح 8,81,967 لڑکوں نے امتحان میں شرکت کی اور 4,90,374 لڑکوں نے کوالیفائی کیا ہے۔ ن
واضح رہیکہ 7 مئی کو 14 شہروں کے جملہ 4097 امتحانی مراکز میں نیٹ۔ یوجی کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ن