نیٹ یوجی کونسلنگ کے التواء پر اپوزیشن کا شدید ردعمل

   

وزیر اعظم اور وزیر تعلیم دونوں غیر حساس ،لاکھوں نوجوانوںکا مستقبل غیر محفوظ:جئے رام رمیش

نئی دہلی: نیٹ یوجی امتحان سے متعلق ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے نیٹ یوجی کاؤنسلنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیٹ یوجی کونسلنگ کو اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے ہفتہ کو ہونے والی قومی اہلیت کم داخلہ ٹسٹ-انڈر گریجویٹ کونسلنگ (نیٹ یوجی) کو ملتوی کر دیا ہے۔ وزارت تعلیم جلد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ نیٹ یو جی کے التواء پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ۔یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس معاملہ میں کتنے نااہل اور غیر حساس ہیں۔ ہمارے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔‘‘ انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسس میں داخلے کے لیے نیٹ یوجی کونسنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے ہفتہ کو ہونے والی قومی اہلیت کم داخلہ ٹسٹ۔انڈر گریجویٹ (نیٹ۔یوجی) کی کونسلنگ کو ملتوی کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزارت تعلیم جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سال 67 امیدواروں نے نیٹ امتحان میں ٹاپ کیا تھا، جب کہ پچھلے سال صرف 2 ٹاپر تھے۔ وہیں، این ٹی اے نے 1500 سے زیادہ طلبا امتحان کے دوران وقت کے مبینہ ضیاع کی بنیاد پر گریس مارکس بھی دیے تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے 23 جون کو دوبارہ امتحان کرانے کا اختیار دیا تھا۔یہ التوا اس وقت ہوا جب سپریم کورٹ نے آج سے شروع ہونے والی نیٹ یوجی کونسلنگ میں تاخیر کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ کوئی ’’کھلا اور بند‘‘ عمل نہیں ہے۔نیٹ یوجی امتحان اپنے انعقاد کے بعد سے تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد، این ٹی اے کو 1,563 امیدواروں کیلئے دوبارہ امتحان منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔دوبارہ امتحان میں 813 امیدوار شریک ہوئے۔ نیٹ امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو میڈیکل کورسز میں داخلے کیلئے کونسلنگ سے گزرنا پڑا۔ نیٹ یوجی کاؤنسلنگ 06 جولائی یعنی آج سے شروع ہونی تھی لیکن اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کونسلنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ نیٹ پیپر لیک کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔