نیٹ یو جی امتحان کی پریلیمنری کلید جاری

   

5 جون تک اعتراضات قبول کئے جائیں گے ،14 جون کو نتائج متوقع

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) نیٹ یوجی پریلیمنری کی کلید منگل کو جاری ہوگئی۔ میڈیکل کالیجس میں داخلوں کیلئے 4 مئی کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (NTA) نے NEET-UG-2025 امتحانات کا انعقاد کیا تھا۔ نیٹ یوجی پرویژنل جوابی کلید جاری کرنے کے بعد امیداروں کو او ایم آر جوابی بیاض ان کے ای۔میل آئی ڈی پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔ پریلمینری کی پر 3 تا 5 جون کے درمیان اعتراضات قبول کئے جاسکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب کیلئے 200 روپئے (ناقابل واپسی) ادا کرنا ہوگا۔ طلبہ کے اعتراضات پر ماہرین پر مشتمل پیانل جائزہ لے گا اور اس کی تفصیلات این ٹی اے کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ نیٹ یوجی کے نتائج 14 جون کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ بیرونی ممالک کے 14 مراکز پر ان امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ داخلہ امتحان کے لئے تلنگانہ سے 72,000 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔2