نیٹ یو جی 2022 کے نتائج کی اجرائی

   

اندرون2000 رینک ملنے پر کنوینر کوٹہ میں داخلے کا امکان
ریاست میں ایم بی بی ایس کی 5965 نشستیں، ایک ہفتہ میں ریاستی سطح کے نتائج کی اجرائی
حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( سیاست نیوز) نیٹ یو جی 2022 کے نتائج کی اجرائی کے بعد کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے میڈیکل کالجس میں داخلوں کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اُمید ہے کہ ایک ہفتہ میں نیٹ اسٹیٹ رینکس جاری کردیئے جائیں گے۔ ریاست کے طلبہ کی تفصیلات پر مشتمل ڈاٹا ملنے کے بعد ہیلت یونیورسٹی سے داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ نیٹ رینکس پر طلبہ اور والدین میں تشویش ہے۔ زیادہ تر طلبہ قومی سطح کے رینکس پر اُلجھن کا شکار ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ رینکس پر طلبہ اور اولیائے طلبہ کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ قومی سطح پر اندرون 40 ہزار رینک والے طلبہ کو ریاستی سطح پر 1500 تا 2 ہزار رینک ملنے کی امید ہے ۔ ایسے رینک ہولڈرس کو کنوینر کوٹہ میں نشستیں ملنے کے امکانات ہیں۔ قومی سطح پر ایک لاکھ تک رینک پانے والے امیدواروں کو خانگی کالجس میں ایم بی بی ایس نشستیں حاصل ہونگی۔ ریاستی رینکس کے اعلان کے بعد پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہیلت یونیورسٹی سے تیاری کی جارہی ہے۔ ریاست میں سرکاری ، خانگی اور اقلیتی میڈیکل کالجس میں جملہ 5965 ایم بی بی ایس نشستیں ہیں جس کا یونیورسٹی نے اعلان کیا جس میں 10 گورنمنٹ میڈیکل کالجس ہیں جن میں 1765 نشستیں ہیں۔ 23 خانگی واقلیتی میڈیکل کالجس ہیں جن میں 3600 نشستیں ہیں ان میں حالیہ دنوں تین خانگی کالجس کے داخلوں کو منسوخ کیا گیا جس سے 450 نشستیں کم ہوگئی ہیں۔ جملہ نشستوں کی تعداد 3150 ہے۔ یونیورسٹی نے بتایا کہ ایم این آر کالج کو داخلوں کی اجازت کا امکان ہیں۔ اگر 150 نشستوں کو ملا لیا جاتا ہے تو خانگی کالجس میں نشستوں کی تعداد 3300 ہوجائیگی۔ حکومت نے اس سال 8 میڈیکل کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کیا جن میں جگتیال ، سنگاریڈی، ناگرکرنول، محبوب آباد، بھدرا دری، کتہ گوڑم اور ونپرتی کالجس کو منظوری مل گئی جن سے 900 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہونگی۔ اسطرح جملہ 16 گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 2665 ایم بی بی ایس نشستیں ہونگی۔ اسکے علاوہ راما گنڈم اور منچریال کالجس کو منظوری ملنے پر مزید 300 نشستوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ن