تلنگانہ کے جیون سائی کمار کو 18 واں رینک
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) نے NEET UG 2025 کے نتائج جاری کردیا ہے ۔ تلنگانہ کے جیون سائی کمار کو 18 واں اور آندھرا پردیش کے ڈی کارتیکرم کو 19 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 4 مئی کو نیٹ یو جی کا امتحان منعقد ہوا تھا ۔ نیٹ کے امتحان میں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی نمائندگی کرنے والے طلبہ نے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ تلنگانہ سے 41,584 اور آندھرا پردیش سے 36,776 طلبہ نے نیٹ امتحان میں کوالیفائی کیا ہے ۔ تلنگانہ سے کے جیون سائی کمار نے 18 واں رینک جب کہ شنمکھ نے 48 واں رینک حاصل کیا ہے ۔ آندھرا پردیش سے ڈی کارتیکرم نے 19 واں رینک حاصل کیا ۔ اس کے علاوہ کے موہیت سری رام کو 56 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ ملک کے میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، بی ایو ایم ایس ، بی ایس ایم ایس ، بی ایچ ایم ایس کورسیس میں داخلوں کے لیے 4 مئی کو نیٹ یو جی 2025 امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس امتحان میں ملک بھر سے 22 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی ۔ جس میں 9.65 لاکھ لڑکے اور 13.1 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں ۔ 22 لاکھ کے منجملہ 12 لاکھ امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے ۔۔ 2