نیپالی جیسی شکل ہونے پر چندی گڑھ میں دو بہنوں کو پاسپورٹ دینے سے حکام نے انکار کردیا

,

   

٭ ہریانہ کے امبالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ چندی گڑھ میں حکام نے اس کو اور اس کی بہن کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ نیپالی دکھائی دیتے ہیں۔ اس خاتون نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے ہمارے چہرے دیکھے اور لکھ دیا کہ ہم نیپالی ہیں۔ بعد ازاں حکام نے ان کے پاسپور ٹ کی تیاری کا عمل اس وقت شروع کیا جب انہوں نے اس مسئلہ کو منسٹر انیل وج اور امبالہ پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔