نیپالی حکومت کو غیرمستحکم کرنے ہندوستان کی سازش

,

   

وزیراعظم کے پی شرما اولی کا دعویٰ
کٹھمنڈو۔ نیپال کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے سے متعلق کوششوں کے درمیان وزیراعظم نے آج کہا کہ انہیں عہدہ سے بے دخل کرنے کا کھیل شروع ہوچکا ہے لیکن انہیں ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کٹھمنڈو کی ایک ہوٹل میں انہیں ہٹانے کیلئے میٹنگ ہورہی ہیں اور ایک ایمبیسی اس میں سرگرم رول ادا کررہی ہے۔ ان کا اشارہ ہندوستان کی جانب تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی کھلے طور پر انہیں استعفیٰ دینے کیلئے نہیں کہا ہے، لیکن میں خفیہ سرگرمیوں کو محسوس کررہا ہوں۔ نیپال کمیونسٹ پارٹی کے مشہور قائد آنجہانی مدن بھنڈاری کے 69 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے ان کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا ہندوستان پر الزام عائد کیا اور کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ مبینہ طور پر اس سازش میں شامل ہے۔