کٹھمنڈو۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی مخالفت اور ناراضگی کے باوجود نیپالی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان نے ان علاقوں کو، جن پر ہندوستان اپنا دعوی کرتا ہے، شامل کرتے ہوئے نیپال کا نیا سیاسی نقشہ منظور کرلیا ہے۔پہلے سے ہی سرحدی تنازعہ اور کشیدہ تعلقات کے درمیان اس نئی سیاسی پیش رفت سے دونوں پڑوسی ملکوں کے تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہونا یقینی ہے۔نیپالی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور شدہ ملک کے نئے سیاسی نقشے میں بھارت کے اترا کھنڈ ریاست سے ملحقہ علاقوں لیپو لیکھ، کالا پانی اور لمپیا دھورا کو نیپال کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ ہندوستان ان علاقوں پر اپنا دعوی کرتا ہے۔