کٹھمنڈو 12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تین ہندوستانی شہری جو نیپال کے ایک مذہبی اجتماع میںشرکت کیلئے گئے تھے اور ایک مسجد میں مقیم تھے کورونا پاوزیٹیو قرار دئے گئے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ان ہندوستانی شہریوں کی عمریں 37 سال ‘ 44 سال اور 55 سال بتائی گئی ہیں۔ یہ لوگ ایک مسجد میں مقیم تھے ۔ ان تین کورونا وائرس معاملات کے ساتھ نیپال میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ مارچ میں نیپال گئے تھے اور ایک اجتماع میںشرکت ان کا مقصد تھا ۔ تینوں کورونا پازیٹیو افراد کو دواخانہ میںزیر علاج رکھا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔