نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

   

سدھارتھ نگر 25جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردوں کی ممکنہ دراندازی کے پیش نظر اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، سیتاپور اور پیلی بھیت کے پڑوسی ملک نیپال سے 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کرنے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ہندوستان سے ملحق سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سشترسیما بل (ایس ایس بی) اور پولیس بین الاقوامی سرحد سے دونوں طرف آنے جانے والوں کی جانچ میں مصروف ہے ۔ سرحد پر ہائی الرٹ قرار دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
کھوجی کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے سبھی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔