نیپال میں ایک ہفتے میں دوسری بار 5.6 شدت کا زلزلہ، دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے

   

  نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کا اثر دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 بتائی گئی ہے۔ معلوم ہو ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نیپال سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔ نیپال میں گزشتہ جمعے کو آنے والے زلزلے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے تھے۔ نیپال دنیا کے سب سے زیادہ فعال ٹیکٹونک علاقوں میں واقع ہے، جو اسے زلزلوں کے لیے انتہائی حساس بناتا ہے۔