نیپال میں بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے متعدد افراد ہلاک

   

کٹھمنڈو: نیپال میں کی شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیس ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پوکھارا کے علاقے میں تین مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرے، جن سے سات افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔ یہ علاقہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے دو سو کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ پوکھارا کے شمال کی طرف واقع دو دیہات بھی مٹی کے تودے گرنے سے مکمل تباہ ہو گئے۔ حکام نے بتآا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکیں بند پڑی ہیں اور ریسکیو کی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔