نیپال میں بجٹ سیشن سے پہلے رکن پارلیمنٹ کا کورونا ٹسٹ

   

کٹھمنڈو، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آج سے شروع ہورہے بجٹ سیشن سے پہلے احتیاط کے طور پر رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے ارکان کی کورونا جانچ کی گئی ہے ۔پارلیمنٹ کے سینئر ڈاکٹر پشپ راج ریجال نے بتایا کہ ‘‘جمعرات کے روز رکن پارلیمنٹ سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین سمیت کل 441 لوگوں کے سیمپل لئے گئے ۔ ان میں سے 179 ایوان نمائندگان کے رکن پارلیمنٹ اور 37 رکن پارلیمنٹ نیشنل اسمبلی کے رکن ہیں اور باقی سکیورٹی اہلکار اور پارلیمنٹ کے ملازمین ہیں’’۔صحت اور مردم شماری کے محکمے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جنوب مغربی ضلع کپل وستو میں جمعرات کو کورونا کے دو نئے معاملے سامنے آنے کے لئے اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے ۔