نیپال میں بس حادثہ 17 افراد ہلاک

   

کھٹمنڈو ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ایک بس کے حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ مسافروں سے بھری ایک بس سڑک سے 70 فٹ نیچے دریائے سَنکوشی کی وادی میں جا گری۔ مقامی حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس اور مقامی شہری رات بھر امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ اتوار تین نومبر کی رات حادثے کا شکار ہونے والی یہ بس ڈولکھا کے مقام سے دارالحکومت کھٹمنڈو جا رہی تھی۔