نیپال میں بس گہری کھائی میں گری، 14 افراد ہلاک

   

کھٹمنڈو : نیپال میں جمعرات کی صبح ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لالدھوج سبیدی نے بتایا کہ سنکھباسبھا ضلع میں دمک شہر کی طرف جارہی بس 300 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا ، ‘‘ ہم نے جائے حادثہ سے 14 لاشیں نکالی ہیں، جب کہ دیگر پانچ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔نیپال میں حالیہ برسوں میں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020-21 میں نیپال میں کل 9545 سڑک حادثات ہوئے ہیں، جن میں 166 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔