نیپال میں خواتین کے ساؤتھ ایشیا و فٹ بال ٹورنمنٹ نظام آباد کی لڑکی کا انتخاب

   

نظام آباد :31؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)4؍ ستمبر سے نیپال میں منعقدہ سائوتھ ایشیاء خواتین فٹ بال ٹورنمنٹ میں نظام آباد سے وابستہ سومیا کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ 26اراکین پر مشتمل انڈین خواتین فٹبال ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس ٹیم میں نظام آباد کی بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی سومیاکا انتخاب عمل میں آیا کہے کر ان کے کوچ ناگاراجو نے بتایا ۔ منتخب کھلاڑیوں کا 29؍ اگست سے پونے میں5 روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے ۔ ڈیفینڈنگ چمپئن ہندوستان اے گروپ میں میں مالدیو ، پاکستان ، بنگلہ دیش کے ساتھ لیگ میاچس میں سومیا کھیلے گی ۔ گروپ B میں نیپال ، بھوٹان ، سری لنکا شامل ہے ۔ لیگ میاچس میں منتخب 2 ٹاپ ٹیموں کو فائنل کیلئے منتخب کیا جائیگا۔ اور فائنل 19؍ ستمبر کے روز ہوں گے ۔