نیپال میں دو فرقوں کے درمیان تصادم، ہندوستانی ہلاک

,

   

کھٹمنڈو ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے جنوبی علاقہ میں دو مذہبی گروپس کے درمیان ایک مورتی کے وسرجن کو لیکر پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد سیکوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی شہری ہلاک ہوگیا۔ مسلمانوں کے ایک گروپ نے دیوی لکشمی کی مورتی کے وسرجن کو لے جانے کے راستے پر اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا ہیکہ تھا کہ دیوی لکشمی کے جلوس کے کسی دیگر راستے سے گزارا جائے۔ یہ واقعہ کپل وستو ڈسٹرکٹ کے کرشنا نگر میں رونما ہوا۔ ایس پی دیپیش شمشیر رانا نے یہ بات بتائی۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکوریٹی فورسیس نے فائرنگ کردی جس میں ہندوستانی شہری سورج کمار پانڈے ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد ضلع حکام نے کرشنا نگر میں غیرمعینہ کرفیو نافذ کردیا۔