کٹھمنڈو ۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں مانسون کے سبب خوفناک سیلاب کے نتیجہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد ہفتہ کو 28 تک پہونچ گئی ہے جبکہ ہنوز سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ مانسون کے دوران موسلا دھار بارش کے سبب گزشتہ چند دن کے دوران نیپال کے متعدد مقامات پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے اور سیلاب کے نتیجہ میں کئی آبادیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ بارش سے بھرنے والی ندیوں کی سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے اطراف واقع آبادیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔
افغان فوج کی مہم ، 26 جنگجو ہلاک
کابل۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبوں جوزان اور تخار میں انسداد دہشت گردی کی مہمات کے دوران 26 جنگجو مارے گئے اور 5 دیگر زخمی ہو گئے ۔شاہین آرمی کور- 209 کے ترجمان محمد حنیف رزائی نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات صوبہ جوزان کے ضلع کارکین پر قبضہ کرنے کے لئے طالبان جنگجوؤں کے حملہ کا منہ توڑ جواب دیا گیا. جوابی کارروائی میں طالبان کے کچھ مقامی رہنماؤں سمیت 20 جنگجو مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
جبکہ حملہ میں ایک سیکورٹی ہلکار کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔
نیپال پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’بارش سے تقریباً سارے ملک میں تباہی مچی ہے اور کئی ناگہانیاں پیش آئی ہیں جن میں کم سے کم 28 افراد فوت اور دیگردرجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں‘‘ ۔ پولیس کے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ للت پور ، ماکن پور ، بھوج پور اور دیگر کئی اضلاع سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
