نیپال میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیل منسوخ

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو : نیپال کی حکومت نے عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیل منسوخ اور مسترد کردی۔ اس پر نیپال کے مسلمانوں نے عموماً مسلم قائدین نے احتجاج کیا۔ تعطیلات کی منسوخی سے مسلمانوں کے دلوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے۔ حکومت کا اس طرح کا فیصلہ صادر کرنا باالفاظ دیگر اس ملک میں مسلمانوں کے وجود کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔ نیپال میں مسلمانوں کی تعداد دیگر اقوام کے مقابلہ میں زیادہ نہیں ہیں لیکن یہ تعداد کم بھی نہیں ہے۔ مسلمانوں کے تعلق سے حکومت کا رویہ سوتیلے پن کا ثبوت دے رہا ہے۔ حکومت کا نیپالی مسلمانوں کے وجود کو انکار کرنا بے حد افسوسناک مسئلہ ہے ۔ حکومت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔