کھٹمنڈو: نیپال میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کے منحرف گروپ کی کال پر ہونے والی عام ہڑتال نے معمولات زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر اعظم کھڈگا پرشاد اولی کی جانب سے پارلیمان تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کے اعلان کی مخالفت میں جمعرات کے روز تمام اسکول، کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی۔ حکومت نے بدامنی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی بڑھا دی تھی۔