ماسکو ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں کورونا سے متاثرایک خاتون فوت ہوگئی ، ملک میں کورونا سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔وزارت صحت نے کہا کہ ایک خاتون جو بچے کی پیدائش کے بعد حال ہی میں بیمار ہوگئی تھی ، اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ خاتون کی ناک اور گلے کے نمونوں کا ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے ۔کھٹمنڈو پوسٹ نے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر سمیر کمار ادھیکاری کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے ۔