نیپال میں کورونا کے 18 نئے معاملے ،متاثرین کی کُل تعداد 267 ہوئی

   

کٹھمنڈو16مئی(سیاست ڈاٹ کام )نیپال میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس(کوویڈ 19 )کے 18 نئے پازیٹو معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 267 تک پہنچ گئی ہے ۔صحت اور آبادی کی وزارت نے ہفتے کو بتایا کہ جمعہ کی صبح نو نئے کورونا پازیٹو معاملوں کی تصدیق کی گئی تھی اور اس کے بعد شام کو نو دیگر معاملے سامنے آئے ۔ان میں سات سے 10 سال کے تین بچے بھی شامل ہیں۔نیپال میں حال کے دنوں میں کوویڈ19 کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر متاثرین کی تعداد تین گنا ہوگئی ہے ۔