کھٹمنڈو ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لمبنی کے قریب بعض نامعلوم اشرار نے گوتم بدھ کی پانچ مورتیوں کو توڑ دیا۔ لمبنی جنوب مغربی نیپال میں واقع ہے جہاں گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مورتیوں کی توڑپھوڑ کا واقعہ روپاندیہہ ڈسٹرکٹ کے تلوٹاما بلدی حدود میں رونما ہوا جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 265 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مورتیوں کی تعمیر سمنٹ، لائم اسٹون اور ریت سے کی گئی تھی جبکہ ہر ایک مورتی کا وزن 120 کیلو گرام تھا۔ دوسری طرف مقامی لوگوں نے بتایا کہ تخریب کاری کا مقصد علاقہ میں سماجی اور مذہبی بھائی چارگی کو نقصان پہنچانا تھا۔
