نیپال میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ میںتصادم،2 ہلاک

   

کھٹمنڈو،14اپریل(سیاست ڈاٹ کام)نیپال کے لکلا ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح سمٹ ایئر کا ایک طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ سمٹ ایئر کا طیارہ (9 این-اے ایم ایچ)ہوائی اڈے پر کھڑے ماننگ ایئر کے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔سمٹ ایئر کا طیارہ لکلا سے کھٹمنڈو جارہا تھا۔لکلا ہوائی اڈہ دنی کی اونچی چوٹی ماؤنٹ کومولنگما کا قریبی ہوائی اڈا ہے جبکہ اپریل -مئی میں نیپال میں پہاڑوں میں گھومنے کے لئے سب سے اچھا وقت مانا جاتا ہے ۔