نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ مہلوکین میں میکسیکو کے پانچ سیاح بھی شامل

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو: نیپال کے حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ ملک میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثہ میں منگل کے روز چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں میکسیکو کے شہری پانچ سیاح بھی شامل ہیں۔ کوہِ ہمالیہ کے دامن میں بسنے والی قوم کو پیش آنے والے حادثات میں سے یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ماننگ ایئر کا یہ ہیلی کاپٹر منگل کی صبح لکھو کے قریب حادثے؎ہ کا شکار ہوا جو کھٹمنڈو کے جنوب میں واقع ہے۔ ماننگ ایئر ان کئی ہوائی اداروں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو ایورسٹ سمیت نیپال کی دیگر بلند پہاڑی چوٹیوں کی سیر کرواتا ہے۔کھٹمنڈو ایئر پورٹ کے ایک اہلکار، تیکنتھ سیتولا نے بتایا کہ رضاکاروں نے پانچ لاشوں کا پتا لگا لیا ہے اور چھٹی لاش کی تلاش جاری ہے۔ پانچ میکسیکن سیاح اور ایک نیپالی پائلٹ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔کوہ ہمالیہ میں بسنے والی قوم کی ہوائی حادثات کی ایک تاریخ ہے جہاں کئی ایئر لائنز کام کرتی ہیں۔ یہ مسافروں کو دور دراز اور بادلوں سے ڈھکی پہاڑیوں میں واقع چھوٹے ایئر پورٹس تک پہنچاتی ہیں جہاں پر بذریعہ سڑک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔اس سال جنوری میں نیپال کی 30 سالہ تاریخ کا ایک بدترین ہوائی حادثہ پیش آیا جس میں 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ پکھورا کے سیاحتی شہر کے قریب پیش آیا۔