کھٹمنڈو : نیپال نے اتوار کو تقریباً 12 ٹن انسانی امداد کے تحت ادویات، کپڑے اور برتن افغانستان بھیجے ۔اس حوالے سے نیپال کے وزیر خارجہ نارائن کھڈکا نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن افغانستان کو امداد کی پیشکش کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے ، جہاں خشک سالی نے خوراک کی پیداوار کو متاثر کیا ہے اور شدید سردی نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے ۔کھٹمنڈو ہوائی اڈے کے ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمالیہ ایئر لائنز کی ایک چارٹرڈ پرواز نیپال اور چین کے مشترکہ منصوبے سے سامان لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے روانہ ہوئی