نیپال کا ماؤسٹ گروپ کیساتھ امن معاہدہ

   

Ferty9 Clinic

کٹھمنڈو: لاقانونیت والے ماؤسٹ گروپ جس پر متعدد حملے کرنے کا الزام ہے، نے نیپال کی کمیونسٹ حکومت کیساتھ جمعہ کو ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے ہیں، جس سے ملک میں جاری شورش کے خاتمہ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اس موقع پر ملک کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے امن معاہدہ کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے ماؤسٹ گروپ کے قائد نیترا بکرم چند سے ملاقات کی تھی جو روپوش تھے لیکن امن معاہدہ پر دستخط کیلئے روپوشی سے باہر آگئے تھے۔یاد رہے کہ قبل ازیں نیپال کے سابق وزیراعظم پراچنڈا نے بھی ملک سے ماؤسٹوں کو ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے تھے ، لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔