نیپال کا ہندوستان کے نئے نقشہ پر اعتراض

,

   

Ferty9 Clinic

کالاپانی کا علاقہ ہونے کا ادعا
٭ کٹھمنڈو : ہندوستان نے اپنا نیا سیاسی نقشہ جس میں جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکز زیرانتظام علاقے دکھایا گیا ہے، جاری کردیا لیکن نیپال نے اس پر اعتراض کیا کہ کالاپانی کو ہندوستانی علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہیکہ کالاپانی کا علاقہ نیپالی سرزمین کا ایک حصہ ہے۔ حکومت نیپال نے کہا کہ سرحد سے متعلق وسائل جو دو دوست ممالک کے درمیان موجود ہیں، تاریخی دستاویزات اور شواہد کی بناء پر ان کی یکسوئی نہیں کی جانی چاہئے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب جمعرات کے دن نیپال کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ کالاپانی کا علاقہ ہندوستانی سرزمیان کا حصہ دکھایا گیا ہے اور یہ بالکل درست ہے کیونکہ یہ ہندوستانی سرزمین کا خودمختار علاقہ ہے جس کا مطلب نیپال کے ساتھ سرحد پر ترمیم نہیں ہوتا۔ سرحد کی حدبندی کا عمل نیپال کے ساتھ ہنوز موجودہ نظام کے تحت جاری ہے۔