نیپال کو کورونا ویکسین مطلوب ، ہندوستان سے درخواست

   

نئی دہلی : نیپال نے آج ہندوستان سے کورونا وائرس ویکسین کی عاجلانہ سپلائی کیلئے درخواست کی جبکہ دونوں ملکوں نے باہمی روابط کے تمام پہلوؤں کا جامع انداز میں جائزہ لیا ۔ گزشتہ سال سرحدی تنازعہ کے پیش نظر تعلقات میں حد درجہ تلخی پیدا ہوجانے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی میٹنگ ہوئی ۔ اس میں بارڈر مینجمنٹ ، رابطہ اور تجارت کے بشمول مختلف عنوانات پر غور کیا گیا ۔ وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر اور ان کے نیپالی ہم منصب پردیپ کمار نے میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی ۔ یہ چھٹویں انڈیا ۔ نیپال جوائنٹ کمیشن میٹنگ ہوئی ۔ دونوں فریقوں نے تمام شعبوں میں تعاون سے اتفاق کیا ۔