کٹھمنڈو ۔ 3ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے نیپال کو ایک نئی اسکول بلڈنگ جس کی لاگت 2.2کروڑ روپئے ہے ، وزیراعظم کے پی شرما اُولی کے آبائی ضلع جھاپہ میں حوالے کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں آج کہا گیاہے کہ شری اسکول چاؤں ہائیر سکنڈری اسکول کی نئی عمارت کا مشترکہ طورپر ہندوستانی سفیر برائے نیپال منجیووسنگھ پوری اور اٹارنی جنرل اگنی پرساد کھریل نے دوشنبہ کو افتتاح کیا۔ اس اسکول میں تقریباً 1,150 اسٹوڈنٹس ہیں جن میں سے 60 فیصد لڑکیاں ہیں ۔
