نیپال کی جارحانہ روِش، نئے نقشہ کو پارلیمانی منظوری

   

کٹھمنڈو ؍ نئی دہلی ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی پارلیمنٹ نے آج خصوصی سیشن میں دستوری ترمیم بل کو بھاری اکثریت سے قبول کرتے ہوئے ملک کے نئے سیاسی نقشہ کو منظوری دی ہے۔ ایوان نمائندگان نے بل پر مباحث کے بعد ووٹنگ منعقد کرائی۔ تمام 258 بل کے حق میں ڈالے گئے جبکہ ایوان کی جملہ عددی طاقت 275 ہے۔ ہندوستان نے نیپالی پارلیمان کے اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ یہ تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔