نیپال کی عبوری وزیراعظم کے انتخاب پر نیا انکشاف

   

کھٹمنڈو، 16 ستمبر (یو این آئی) نیپال کی نئی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی کے انتخاب کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے ، ان کے اپنے ہی مخالف ہوگئے۔ حیران کن طور پر کارکی کا انتخاب کسی باضابطہ انتخابی عمل یا پارلیمانی ووٹنگ کے بجائے ایک امریکی گیمنگ کمپنی کی ایپ ڈسکارڈپر ہونے والے سروے کی بنیاد پر کیا گیا۔ کے پی شرما اولی کے استعفیٰ کے بعد جین زی (جنریشن زیڈ) کے رہنماؤں نے ڈسکارڈ پر ایک سروے کروایا جس میں جملہ 7713ووٹ ڈالے گئے ۔ ڈِسکارڈ ایک امریکی گیمنگ کپمنی ہے۔ اس کے 2 ملین صارفین ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد یعنی 3833 ووٹ سشیلا کارکی کے حق میں پڑے ، یوں وہ سب سے آگے رہتے ہوئے عبوری وزیر اعظم بن گئیں۔ سروے میں دیگر امیدواروں میں دھران کے میئر ہڑکا سمپاگ، ماہر تعلیم مہاویر پُن اور صحافی ساگر ڈھکال شامل تھے۔