نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل، نئے انتخابات کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو:۔ نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے ہفتے کے روز ملکی پارلیمان تحلیل کر دی اور نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان کیا۔ بھنڈاری کے دفتر نے کہا کہ یہ فیصلہ کارگذار وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سربراہی والی کابینہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔چھ ماہ کے دوران یہ دوسرا موقعہ ہے جب ملکی پارلیمان تحلیل کر دی گئی ہے۔ نیا سیاسی بحران ایسے وقت پیدا ہوا ہے جب نیپال پہلے ہی کووڈ بحران کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔بھنڈاری نے اولی اور اپوزیشن نیپالی کانگریس پارٹی کے رہنما شیر بہادر دیوبا، دونوں کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے پیش کردہ دعوؤں کو مسترد کر دیا۔