کھٹمنڈو : وزیراعظم نیپال کے پی شرما اولی نے نیپال کی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کابینہ کا اجلاس طلب کرکے فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد صدر ودیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی ۔ تازہ انتخابات کی تیاریوں کا بھی اشارہ دیا ہے ۔ اولی کی قیادت والی کمیونسٹ پارٹی نے کابینہ کے اس فیصلہ کی مخالفت کی ہے ۔ آئندہ عام انتخابات /30 اپریل تا /10 مئی کے دوران منعقد کئے جائیں گے ۔ صدر نیپال نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی توثیق کی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بھی ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس منعقد کیا ۔