نیپال کی کھٹمنڈو وادی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن میں اضافہ

   

کھٹمنڈو :نیپال میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، کھٹمنڈو وادی میں حکام نے لاک ڈاؤن کو سات دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وادی کی کھٹمنڈو ، بھکت پور اور للت پور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کی گئیں پابندیوں کے اقدامات میں تقریباً سبھی رعایتوں کو جاری رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت ایک بار پھر جمعرات سے 11 اگست تک بڑھا دی گئی ہے ، نئے ضابطوں کے تحت گزشتہ فیصلے کو بدلتے ہوئے سیمینار یا تربیتی پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ پہلے زیادہ سے زیادہ 25 افراد کی شرکت کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کی اجازت تھی۔