نیپال کے ساتھ مسائل کی بات چیت کے ذریعہ یکسوئی : انڈیا

   

کٹھمنڈو : وزیراعظم نیپال کے پی شرما اولی نے ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کے ساتھ یہاں خیرسگالی ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کی بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کی جائے گی۔ جنرل نروانے سہ روزہ دورہ نیپال پر ہیں جس کا مقصد باہمی روابط میں حالیہ تلخی کو دور کرنا ہے۔