نیپال کے لیے 112 ملین ریال کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

ریاض 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے نیپال کی تعمیر نو کے لیے 112 ملین ریال کا عطیہ دے گا۔کٹھمنڈومیں سعودی ترقیاتی فنڈ نے نیپالی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے نیپال میں زلزلے کے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے 112 ملین 5 لاکھ ریال کا عطیہ دیا ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد الخضیری نے حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے نیپالی وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ عطیے کی نئی رقم کے بعد نیپال کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے امداد کی مجموعی رقم 565 ملین ریال ہوجائے گی‘‘۔