نیپال کے وزیر اعظم کی اندور آمد

   

اندور : نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ ہندوستان کے دورہ کے دوران آج مدھیہ پردیش کے اندور ہوائی اڈہ پر پہنچے ۔ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہوائی اڈہ پر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران آبی وسائل کے وزیر تلسی سلوات اور وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر بھی موجود تھیں۔وزیر اعظم دہل اندور سے کچھ فاصلے پر واقع اجین کے شری مہاکالیشور مندر جائیں گے اور پوجا کریں گے ۔ اسی سلسلے میں وہ اندور آئے ہیں۔