نیپال کے 50 لاکھ لوگوں نے مہاکمبھ میں لگائی ڈبکی

   

مہاکمبھ نگر: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہاکمبھ میں اب تک نیپال سے آئے 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی ہے ۔نیپال ایسوسی ایشن آف ٹور اینڈ ٹریول ایجنٹس بنکے چیپٹر کے صدر، رام سگدل نے بتایا کہ نیپال سے خصوصی طور سے بھگوان شری رام کی سسرال جنک پور سے پوتر اکشت مہاکمبھ میں لایا گیا ہے ۔۔اس کے ساتھ ہی نیپال سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے سنگم کی ریت اور گنگا کے پانی کو سب سے قیمتی ورثہ سمجھا اور اسے اپنے ماتھے پر لگا کر اپنے ساتھ گھر لے گئے ۔