’’نیکر‘‘میں ٹریننگ لینے والوں نے حملہ کیا ٹی ایم سی قائد مدن مترا کا بیان

   

کولکتہ : ترنمول کانگریس کے قائد مدن مترا نے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر مبینہ حملہ اچھی تربیت حاصل کرنے والوں نے کیا ہے جو نیکر

(Nikkar)

میں ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی اور ریاست میں ایسا حادثہ پیش آتا جیسے گجرات تو ایک اور گودھرا بن جاتا۔ ممتا بنرجی پر نندی گرام کے مقام پر کل اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ انتخابی تشہیر کررہی تھیں۔ممتا بنرجی نے کل ہی نندی گرام سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔