نیکلس روڈ پر عنقریب سیکلنگ ٹرئیک

   


حیدرآباد :۔ شہر میں دو سیکلنگ ٹرئیکس نیکلس روڈ اور کے بی آر پارک پر بنائے جارہے ہیں ۔ نیکلس روڈ پر یہ ٹرئیک جو فی الوقت زیر تعمیر ہے ۔ 11 کلو میٹر طویل اور تقریبا 3 فٹ چوڑا ہے اور اسے ٹینک بنڈ پر تازہ طور پر ری کارپیٹ کی گئی ۔ 5.5 کلو میٹر طویل سڑک کے دونوں جانب قائم کیا جارہا ہے ۔ دوسرا ٹرئیک جوبلی ہلز میں کے بی آر پارک پر کاریڈرس 23 اور 26 کے قریب تعمیر کیا جائے گا ۔ پرنسپل سکریٹری اروند کمار نے کہا کہ ’ یہ ٹرئیکس خصوصی طور پر سیکلسٹس کے لیے ہوں گے ۔ موٹر گاڑی والوں اور ہارکرس کے لیے ان میں داخلہ نہیں ہوگا ۔ ہاکرس کی جانب سے اگر کوئی غیر قانونی قبضے کئے جائیں تو انہیں متعلقہ جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی جانب سے فوری برخاست کردیا جائے گا ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ سیکلنگ کرنے کے خواہاں کئی افراد ہر روز نیکلس روڈ پر سیکل چلاتے ہیں اور یہ ٹرئیک انہیں تحفظ فراہم کرنے میں معاون ہوگا ۔ اس کے علاوہ سیکل سواری کرنا فن ہوگا ۔ عہدیداروں کے مطابق نیکلس روڈ پر یہ پراجکٹ تکمیل کے قریب ہے اور توقع ہے کہ یہ اوائل جنوری میں مکمل ہوجائے گا ۔ یہ سیکلنگ ٹرئیک نیکلس روڈ پر نئے بنائے گئے فٹ پاتھس اور سی سی روڈ کے درمیان ہے یہ ٹرئیکس سیکل سواری کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ہوں گے کیوں کہ وہ تیز رفتار ٹریفک سے دور پر سکون انداز میں سیکل چلا پائیں گے ۔۔