نظام آباد کے مختلف مقامات پر نماز عید ، عیدگاہ جدید پر مفتی سعید اکبر کا خطاب
نظام آباد :22؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ شہر کی قدیم و جدید عیدگاہوں کے علاوہ مختلف مساجد میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔ قدیم عیدگاہ میں مولانا احسان قاسمی جبکہ جدید عیدگاہ میں خطیب و امام جامع مسجد مرکز مفتی سعید اکبر نے خطبہ دیتے ہوئے نماز عید ادا کرائی۔ اس کے علاوہ عیدگاہ مدینہ دھرم پوری ہلز میں مولانا مفتی اکبر رضا خان ضیائی، خطیب و امام مسجد چشتیہ نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا۔ عیدگاہ اہلحدیث دھرم پوری ہلز میں حافظ افروز خان فیضی نے امامت کی اور خطاب کیا۔علاوہ ازیں عیدگاہ ڈیری فارم میں مفتی جابر نے جبکہ عیدگاہ جبل تا گارام میں حافظ محمد وسیم رضوی نے امامت و خطابت کے فرائض انجام دیئے۔ شہر کی دیگر مساجد میں بھی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔عیدگاہ جدید پر صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان، انچارج ڈپٹی میئر شکیل احمد فاضل ، این رتناکر قائد کانگریس ، رام بھوپال ٹی پی سی سی سکریٹری، سید نجیب علی ایڈوکیٹ (قائد کانگریس) ، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین، ایس اے کریم،کانگریس کارپوریٹر عبود بن حمدان، انچارج کارپوریٹرس نعیم شہران، محمد کریم الدین، ایم اے قدوس سابق کارپوریٹر،نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس،فہیم قریشی قائد بی آرایس، مصطفی الکاف کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں کے قائدین سمیت، دیگر معززین نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر خطیب و امام جامع مسجد مرکز مفتی سعید اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عیدالفطر دراصل اس بات کی خوشی کا دن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رمضان کی عبادات کی توفیق عطا فرمائی، تاہم اس خوشی کے ساتھ ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ رمضان کے بعد بھی نیکیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مسلمانوں کو باہمی اتحاد، بھائی چارہ اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تلقین کی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کیا گیا تھا عید کے موقع پر شہر کی میئر اومارانی ،رکن اسمبلی نظام آباد اربن دھنپال سوریا نارائنا، ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی ،پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا، تلنگانہ جاگروتی صدر کے کویتا ،سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کے علاوہ کئی سیاسی پارٹی کے قائدین نے عید کا پہنچ کر عید کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پرعیدگاہ و قبرستان ( قدیم و جدید ) کمیٹی نظام آباد کے انتظامات کئے گئے ۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بھی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔