نیہا ککڑ کی ہم شکل سے شائقین حیران

   

ممبئی ۔ ہندوستان کی پنجابی گلوکارہ نیہا ککڑ سے مشابہہ خاتون بپاشا ایکسوم کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا ایکسوم اکثر اپنی تصاویر اور نیہا ککڑ کے گانوں پر بنائی گئیں اپنی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔انسٹاگرام پر بپاشا کے 28 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جو ان کی ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں اور نیہا ککڑ سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔انسٹاگرام پر بپاشا نے خود کو فوٹوگرافی کا شوقین بتایا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بپاشا نیہا کا اسٹائل ہی کاپی کرنے کی کوشش نہیں کرتیں بلکہ ویڈیوز بنانے کیلئے نیہا جیسا لباس اور میک اپ بھی کرتی ہیں۔