وائرالوجسٹ شاہد جمیل حکومت کے سائنٹفک پیانل سے مستعفی

   

نئی دہلی ۔ سینئر وائرالوجسٹ شاہد جمیل نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی اقسام کا پتہ چلانے کیلئے تشکیل دئے گئے سائنٹفک فورم سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے استعفی کی وجوہات دینے کے پابند نہیں ہیں تاہم وہ کورونا سے نمٹنے حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے رہے ہیں۔ شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر فکرمند ہیں کہ حکومت پالیسی کو طئے کرنے میں حقیقی امور پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔