وائرس: جے پی ندا نے بی جے پی حکومت والی ریاستوں سے ہولی تہوار نہ منانے کی اپیل کی، وزیر اعظم مودی، امیت شاہ نے بھی ہولی تہوار نہ منانے کا اعلان کیا

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بی جے پی حکومت والی ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں پھیل رہے کورونا وائرس کے پیش نظر ہولی تہوار نہ منایا جائے۔ انہوں نے بھی اعلان کیا کہ وہ ہولی پروگرام میں حصہ نہیں لیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹر پراعلان کیا کہ کورونا وائرس کے سبب وہ ہولی ملن پروگرام میں حصہ نہیں لیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ہولی تہوار نہ منانے کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کے لئے ہولی ایک اہم تہوار ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ہولی تہوار میں حصہ نہیں لوں گا۔ میں ہر شخص سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہجوم سے دور رہیں اور اپنی او ر اپنے خاندان والوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے 28 واقعات سامنے آئے ہیں۔