پداپلی22/اپریل کورونا جیسے خطرناک وباء پر قابو پانے کے لئے عوام کو لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے مطالبہ کیا. بروز منگل ضلع کلکٹر نے سلطانہ آباد چیک پوسٹ’ گولا پلی ریلوے ریک پائنٹ’ توگارائی موضع میں روزگار ضامن کے تحت کاموں کا معائنہ کیا.اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں حکومت کی جانب سے روزگارضامن کاموں کو اجازت دی گئی ہے.اس ضمن میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 267 مواضعات میں روزگار ضامن کاموں کا آغاز ہوچکا ہے. جملہ 46 ہزار افراد سے تاحال 11479 مزدوروں کو روزگار ضامن کے تحت کام دلوایا گیا. روزگار ضامن کے تحت عمل پیرا کاموں کے دوران تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی.بعد ازاں سلطانہ آباد چیک پوسٹ پر خدمات انجام دے رہے ریوینو عملہ ( وی آر اے) کو ضلع کلکٹر نے ٹی شرٹس تقسیم کئے. موجودہ ہنگامی حالات میں خدمات کی انجام دہی کے دوران ملازمین کو تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے’ لازمی طور پر ماسک پہننے’سماجی دوری بنائے رکھنیکی ضلع کلکٹر نے تاکید کی. بعد ازاں گولا پلی ریلوے ریک پائنٹ پر عمل پیرا کاموں کا انھوں نے معائنہ کیا. موسم گرما کے پیش نظر مزدوروں کو پینے کا پانی’ اوآرایس پیاکٹس فراہم کرنے کی ہدایت دی. وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہاتھوں کواکثر صابن سے دھونے اور سانیٹائیزر کا استعمال کرنے کی ہدایت دی. بعد ازاں ضلع کلکٹر نے توگارائی موضع میں واقع ایس آرایس پی کنال کے قریب روزگارضامن کیتحت کام کررہے مزدوروں سے ملاقات کی اور انھیں تاکید کہ کورونا سے نمٹنے کے تحت کام کے دوران تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور چوکس رہیں۔ڈی جی پی رویندر’ زیڈپی سی ای او ونود کمار’ ضلعی پنچایت آفیسر سدرشن’ تحصیلدار ہنمنت راؤ’ متعلقہ عہدیداروں و دیگر اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ موجود تھے۔