حیدرآباد :۔ ریاست تلنگانہ میں کوویڈ 19 کیسیس میں اضافہ کے درمیان تلنگانہ ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے چہارشنبہ کو اعلان کیا گیا کہ 29 اپریل تا 14 مئی 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندراس (POPSKs) میں پاسپورٹ خدمات معطل رہیں گے ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر داسری بالیا نے کہا کہ ورنگل ، کھمم ، نلگنڈہ ، محبوب نگر ، میدک ، عادل آباد ، بھونگیر ، سدی پیٹ ، منچریال ، محبوب آباد ، کاماریڈی ، وقار آباد ، ونپرتی اور میڑچل میں واقع تمام 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندراس میں سروسیس معطل رہیں گے ۔ اس دوران پانچ پاسپورٹ سرویس سنٹرس بیگم پیٹ ، امیر پیٹ ، ٹولی چوکی ، نظام آباد اور کریم نگر میں خدمات حسب معمول جاری رہیں گے ۔۔