وائرس کا شکار برطانوی شہری و دیگر 18 کو کوچی ائرپورٹ پر روکدیا گیا

   

کوچی / تھرواننتاپورم 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک برطانوی شہری کو ‘ جس کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت رہا ہے ‘ دوسرے 18 افراد کے ساتھ کوچی ائرپورٹ پر روک لیا گیا ہے جہاںسے وہ دوبئی کیلئے پرواز کرنے والا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ اس نے منار ٹاون میں تنہائی کے علاج کے دوران فرار اختیار کرلی تھی ۔ یہ بیرونی شہری اس وائرس کا شکار پایا گیا ہے اور اس کی شریک حیات کے ساتھ اسے قریبی سرکاری دواخانہ میں تنہائی والے وارڈ میںشریک کردیا گیا ہے ۔