کینبرا۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیوِن رَڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کی بین الاقوامی چھان بین کرائی جائے کہ کورونا وائرس کہاں سے شروع ہوا اور کیسے پھیلا؟ انہوں نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں منگل کے روز کہا کہ ایک عالمی وبا بن جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی سربراہی میں انٹرنیشنل انکوائری ہی تمام سوالوں کے جواب دے سکتی ہے۔ کیوِن رَڈ کے بقول نئے کورونا وائرس سے متعلق غیر جانبدارانہ بین الاقوامی چھان بین سے اصل حقائق سامنے لائے جا سکتے ہیں۔