وائرل بخار کے کیسیس میں اضافہ پر خوفزدہ نہ ہونے عوام کو ڈاکٹر کا مشورہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چونکہ وائرل بخار کے کیسیس میں اضافہ ہورہا ہے ایسے میں شہر کے پیڈیٹریشن نے مریضوں پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پریشان اور خوفزدہ نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ’ وائرل بخار بشمول ڈینگو کے کیسیس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس سیزن میں ہر سال ایسا ہوتا ہے ۔ گذشتہ سال انفیکشنس کی ایک سونامی جیسی صورتحال تھی لیکن اس سال حالت کووڈ سے پہلے جیسی ہے ۔ اس میں زیادہ تر حلق اور ناک کے ٹسٹس کیے جارہے ہیں اور اس طرح کونسے وائرس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں اس کی نشاندہی کر پارہے ہیں ۔ اب جو وائرس ہیں ان میں صرف فلو وائرسیس اور تنفس کے وائرس کے لیے اینٹی وائرل دستیاب ہے ۔ اور یہ اینٹی وائرلس رہنمایانہ خطوط کے مطابق دئیے جاتے ہیں ۔ اس بات کو نوٹ کریں کہ کوئی نیا وائرس نہیں پھیل رہا ہے ۔ پریشان اور خوفزدہ نہ ہوں ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو بچوں میں بخار ، مرگی ، الٹیاں ہونے ، اسہال ، کھانسی ، سردی اور گلے میں خراش پر فرسٹ ایڈ تدابیر اختیار کرنی چاہئے اور انہیں ڈینگو کی خطرناک علامتوں سے واقف رہنا چاہئے اور اگر بخار 3 تا 5 دن سے زیادہ رہا تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے ۔ اس سال ڈینگو شدید نہیں ہے اس کے باوجود بچوں کو اور خود کو مچھروں سے بچائیں ۔۔